امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک، شادی کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک، شادی کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئی
امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک، شادی کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق 25 نومبر ہفتے کو نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا جاری کردی گئی ہیں۔

امام اور ان کی اہلیہ انمول محمود کی جانب سے اپنے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جو کہ اب وائرل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imam Ul Haq (@imamulhaqofficial)

قومی کرکٹر کے مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انمول نے اپنے نکاح پر خوبصورت ساڑھی زیب تن کی جب کہ امام الحق نے نکاح کے ایونٹ کے لیے ‘اوپن شیروانی’ کا انتخاب کیا۔

امام الحق کے نکاح کا انعقاد لاہور میں کیا گیا، جس میں دوست احباب سمیت رشتہ داروں نے شرکت کی۔

امام الحق اور انمول محمود نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا کہ آج ہم ناصرف پوری زندگی کے ہم سفر بن گئے ہیں بلکہ اپنی بہترین دوستی کے رشتے کو بھی مضبوط کیا ہے جو ہمیشہ سے ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد رہی ہے۔

Related Posts