بھارت میں کھانسی کے شربت سے 300بچے جاں بحق، 18کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں کھانسی کے زہریلے شربت سے 300 بچے جاں بحق ہو گئے جس پر 18 فارما کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگست 2022ء سے اب تک بھارت میں مضرِ صحت کھانسی کا شربت پینے سے 300 بچوں کی اموات پر حکومت نے ایکشن لے لیا۔ جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چین میں مسجد کے باہر بھیک مانگتے ہوئے پاکستانی کی ویڈیو وائرل

بھارت کی مرکزی حکومت نے ملک بھر کی فارما کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے ملک بھر میں 76 دواساز کمپنیوں کا معائنہ کیا۔ 18 فارما کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردئیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مرکزی اور متعلقہ ریاستی حکومتوں نے مشترکہ طور پر ملک بھر میں کارروائی کی۔ 3 دوا ساز کمپنیوں کی پراڈکٹ پرمیشنز بھی رد کردی گئیں۔ 26 کمپنیوں کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس بھی ارسال کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو جانچ پڑتال کیلئے 203 دوا ساز کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ گزشتہ 15روز سے ملک کی 20 ریاستوں میں مضرِ صحت دواؤں کی جانچ پڑتال اور ایکشن لینے سے متعلق کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

جن ریاستوں میں کارروائی کی جارہی ہے ان میں مغربی بنگال، اترا کھنڈ، اترپردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، سکم، راجستھان، پنجاب، پڈو چیری، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، کرناٹک، ہماچل پردیش اور ہریانہ کے علاوہ دارالحکومت دہلی بھی شامل ہیں۔

Related Posts