آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دے دی
بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی 20 کی نئی رينکنگ جاری کردی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بالر شاہين شاہ آفريدی کی13ويں پوزيشن ہے۔ عماد وسيم کا 19واں نمبر ہے۔ فہيم اشرف21 اور شاداب خان 22ويں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹاپ بلے باز میں انگلينڈ کے ڈيوڈ ملان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ آسٹريليا کے ايرون فنچ2 درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

 

باؤلرز ميں افغانستان کے راشد خان کا پہلا اور جنوبی افریقا کے تبريز شمسی کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 6 مکمل کرانے کے لئے نئی تاریخوں پر غور شروع

Related Posts