تحقیقاتی رپورٹ میں آئی جی سندھ کا اغواء ثابت نہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحقیقاتی رپورٹ میں آئی جی سندھ کا اغواء ثابت نہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا
تحقیقاتی رپورٹ میں آئی جی سندھ کا اغواء ثابت نہ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پی ڈی ایم جلسہ، مزارِ قائد کی مبینہ بے حرمتی اور سندھ پولیس کی آئی جی واقعے پر تشویش کے بعد گزشتہ روز منظرِ عام پر آنے والی تحقیقاتی رپورٹ میں آئی جی سندھ کا اغواء ثابت نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام پاور پلے میں گفتگو کے دوران یہ تجزیہ سامنے آیا کہ انکوائری رپورٹ میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں کہ آئی جی سندھ کو اغواء کیا گیا جبکہ رپورٹ کے مندرجات سندھ حکومت کے سامنے آچکے ہیں۔

پروگرام میں بتایا گیا کہ آرمی چیف کے حکم پر تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ سے آئی جی سندھ کو غیر قانونی طور پر اغواء کرنے کا الزام ثابت نہیں ہوتا، تاہم آئی ایس آئی اور رینجرز کے افسران کے خلاف کارروائی آئی جی سندھ کو بلانے پر ہوئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افسران نے آئی جی سندھ کو بلایا جس سے ناپسندیدہ صورتحال سامنے آئی اور ریاستی اداروں میں اختلافات پیدا ہوئے۔ رپورٹ سے اغواء کا جرم ثابت نہیں ہوتا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ واقعے کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں جس کے ذمہ دار افسران کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے واقعے پر تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ ذمہ دار افسران کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آئی جی سندھ کے اغواء کی تحقیقات مکمل ، ذمہ داران عہدوں سے فارغ

Related Posts