بھوکی شیرنی نے حملہ کرکے 14 سالہ لڑکی کو ہلاک کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛فائل)

کینیا کے نیروبی نیشنل پارک کے قریب واقع ایک رہائشی فارم ہاؤس میں ایک جنگلی شیرنی نے حملہ کرکے 14 سالہ لڑکی کو ہلاک کردیا۔

کینیا وائلڈ لائف سروس کے بیان کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک شیرنی نے حملہ کرکے 14 سالہ بچی کو اپنے ساتھ لے گئی۔

کے ڈبلیو ایس حکام نے بتایا کہ شیرنی رات گئے نیروبی نیشنل پارک کے قریب ایک رہائشی فارم ہاؤس میں باڑ کودنے کر احاطے میں داخل ہوئی۔

ادارے کے کارپوریٹ کمیونیکیشنز مینیجر پال اڈوٹو نے جب شیرنی نے حملہ کیا تو لڑکی اس وقت وہ اپنے دوست کے ساتھ موجود تھی۔

حکام کے مطابق شیرنی نے لڑکی پر حملہ کیا اور اسے گھسییٹے ہوئے اپنے ساتھ لے گئی تو ساتھ موجود نوجوان نے سرکاری حکام کو فوری اطلاع دی۔

کینیا وائلڈ لائف سروس کے اہلکاروں نے کارروائی شروع اور خون کے دھبوں کی مدد سے شیرنی کی تلاش شروع کی جس پر لڑکی کی باقیات دریا کے کنارے سے مل گئی۔

سرکاری حکام نے قاتل شیرنی کی تلاش کے لیے ٹیمیں تعینات کرید ہیں جبکہ حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ نیروبی نیشنل پارک شہر  سے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، یہاں شیروں، بھینسوں، چیتوں، زرافوں اور دیگر جنگلی جانوروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پارک کو تین اطراف سے باڑ لگا کر محفوظ کیا گیا ہے  جبکہ ایک جانب سے کھلا رکھا گیا ہے تاکہ جانور آزادانہ ہجرت کر سکیں۔

Related Posts