وفاقی تعلیمی بورڈ (FBISE) کے تحت میٹرک پارٹ ون (نویں جماعت) کے امتحانات دینے والے ہزاروں طلبہ و طالبات کے لیے دھڑکنیں تیز کر دینے والی خبر آ گئی ہے۔ امتحانات کے بعد اب نتائج کی گھڑی انتہائی قریب پہنچ چکی ہے اور طلبہ میں اپنے مستقبل کے پہلے بڑے سنگِ میل کے نتائج جاننے کا تجسس اور جوش عروج پر ہے۔
رواں ماہ متوقع ان نتائج کو لے کر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر مختلف تاریخوں کے دعوے کیے جا رہے ہیں جس نے طلبہ کے انتظار کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔
نتائج کب آئیں گے؟ افواہیں اور حقیقت
سوشل میڈیا اور مختلف آن لائن پورٹلز پر نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج 2026 کے حوالے سے دو مختلف تاریخیں گردش کر رہی ہیں۔
پہلا دعویٰ: کچھ ویب سائٹس کا دعویٰ ہے کہ وفاقی بورڈ نویں جماعت کا نتیجہ آج بدھ 15 جولائی 2026 کو ہی جاری کرنے والا ہے۔
دوسرا دعویٰ: دوسری جانب کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ نتائج کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے، پیر 20 جولائی 2026 کو متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق نتائج کا اعلان مقررہ تاریخ پر دوپہر 1:30 بجے کیا جائے گا جسکے بعد امیدوار اسے فوری طور پر آن لائن دیکھ سکیں گے تاہم ابھی تک وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ان تاریخوں کی باضابطہ طور پر نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ کے دائرہ اختیار میں صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہی نہیں آتا، بلکہ پاکستان کے مختلف شہروں سمیت بیرونِ ملک مقیم ہزاروں اوورسیز پاکستانی طلبہ بھی اسی بورڈ کے تحت امتحانات دیتے ہیں جنہیں اب ان نتائج کا بے صبری سے انتظار ہے۔
رزلٹ گھر بیٹھے کیسے دیکھیں؟ آسان طریقے
جیسے ہی بورڈ کی جانب سے نتائج کا اعلان کیا جائے گا، طلبہ درج ذیل دو انتہائی آسان طریقوں سے اپنا رزلٹ معلوم کر سکیں گے:
طریقہ نمبر 1: آفیشل ویب سائٹ (آن لائن رزلٹ)
سب سے پہلے فیڈرل بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر جائیں۔
ہوم پیج پر موجود نتائج (Results) کے سیکشن پر کلک کریں۔
وہاں دیے گئے آپشنز میں سے SSC Part-I Annual Result 2026 کا انتخاب کریں۔
اپنا مخصوص رول نمبر مقررہ خانے میں درج کریں۔
نیچے دیے گئے سرچ (Search) کے بٹن پر کلک کرتے ہی آپ کی تفصیلی مارک شیٹ اسکرین پر نمودار ہو جائے گی۔
طریقہ نمبر 2: موبائل ایس ایم ایس (آف لائن رزلٹ)
اگر انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہ ہو یا ویب سائٹ پر لوڈ زیادہ ہو، تو طلبہ اپنے موبائل کے رائٹ میسج (Write Message) میں جا کر اپنا رول نمبر ٹائپ کریں اور اسے 5050 پر بھیج دیں۔ کچھ ہی دیر میں ان کا رزلٹ ایس ایم ایس کے ذریعے موبائل اسکرین پر موصول ہو جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








