ہنی ٹریپ معاملہ، عادل راجہ نے کبریٰ خان سے معافی مانگ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہنی ٹریپ معاملہ، عادل راجہ نے کبریٰ خان سے معافی مانگ لی
ہنی ٹریپ معاملہ، عادل راجہ نے کبریٰ خان سے معافی مانگ لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میجر (ریٹائرڈ) عادل راجہ نے جمعہ کو اداکارہ کبریٰ خان سے معافی مانگ لی۔

پاکستان آرمی کے سابق افسر نے ٹویٹر پر لکھا، ”میرا مقصد کبھی بھی خواتین کو نشانہ بنانا نہیں تھا بلکہ سسٹم میں ایک بڑے مسئلے کی نشاندہی کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ابتدائی نام دینے کی وجہ سے پیدا ہونے والی قیاس آرائیوں کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کے لیے بہت افسوس ہے، جس میں آپ کا نام شامل نہیں تھا۔ میں پھر اپیل کرتا ہوں کہ بغیر ثبوت کے قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے جمعرات کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان سے متعلق قابل اعتراض مواد انٹرنیٹ سے ہٹانے کا حکم دیا۔

اگرچہ عادل راجہ نے ان اداکاراؤں کے ناموں کے ابتدائی نام (اے کے، ایس اے، ایم کے اور ایم ایچ) دیئے، سوشل میڈیا صارفین نے فوراًیہ جان لیا کہ ریٹائرڈ فوجی افسر کس کا حوالہ دے رہے ہیں۔

عادل راجہ کے ویلاگ کے فوراً بعد ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان اداکاراؤں کی تصاویر کو تضحیک آمیز تبصروں کے ساتھ شیئر کرنا شروع کردیا۔

پاکستانی اداکارہ سجل علی، مہوش حیات، ماہرہ خان اور کبریٰ خان نے عادل راجہ کے تبصروں اور سوشل میڈیا پر ان کے کردار کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:عدالت کا اداکاراؤں کیخلاف مواد سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کا حکم

یہاں تک کہ کبریٰ خان نے عادل راجہ کو خبردار کیا کہ وہ تین دن کے اندر اپنا بیان واپس لیں اور عوامی سطح پر معافی مانگیں یا لندن میں ہتک عزت کے مقدمے کے لیے تیار ہوجائیں۔

Related Posts