عدالت کا اداکاراؤں کیخلاف مواد سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستانی اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنےکا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو مواد بلاک کر کے جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

درخواست میں اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات سے میرے اور دیگر اداکاراؤں کے وقار کو مجروح کیا۔ اداکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہتک آمیز مواد ہٹانے کیلئے ایف آئی اے، پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے لڑکی کو عارضی طور پر والدین کے حوالے کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میجر (ر) عادل راجا کے نازیبا الزامات پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

عدال راجا نے ایک و لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے تھےاور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

انہوں نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لینے کے بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے تھے جن میں M H. – M K. – A K- S A شامل تھے۔

اس ولاگ پر پاکستانی اداکاراؤں اور شوبزکے دیگر ستاروں کا بڑاسخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

Related Posts