برطانیہ میں حرا مانی کی ہمشکل ڈاکٹر اقدس طارق کے چرچے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hira Mani’s doppelgänger discovered: Meet Dr. Aqdas Tariq
(Image: Instagram @ Hira Mani & Dr. Aqdas Tariq)

سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک دلچسپ اور حیرت انگیز دریافت نے دھوم مچا دی ہے، جہاں پاکستانی اداکارہ اور مقبول ٹی وی اسٹار حرا مانی کی ہمشکل برطانیہ میں پائی گئی ہیں۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ برطانوی نژاد پاکستانی میڈیکل پروفیشنل اور پیرنٹنگ انفلوئنسرڈاکٹر اقدس طارق ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین کے چہروں میں اس قدر مشابہت ہے کہ انہیں بآسانی جڑواں بہنیں سمجھا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اقدس کی آواز بھی حرا مانی سے حیرت انگیز حد تک مشابہہ ہے۔

 

ڈاکٹر اقدس کی مختصر ویڈیوز جن میں وہ صحت سے متعلق مشورے دیتی نظر آتی ہیں، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر وائرل ہو چکی ہیں اور حرا مانی کے مداحوں نے فوری طور پر مشابہت کو پہچان لیا۔

ڈاکٹر اقدس طارق کون ہیں؟
ڈاکٹر اقدس طارق برطانیہ میں مقیم ایک معروف میڈیکل پروفیشنل ہیں، جو گزشتہ ایک سال سے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کو وسعت دے رہی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 10400 فالورز ہیں جہاں وہ باقاعدگی سے والدین کے لیے مشورے، صحت سے متعلق معلومات اور اپنی ذاتی زندگی کے جھلکیاں شیئر کرتی ہیں۔

اگرچہ حرا مانی پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں لیکن ڈاکٹر اقدس طارق ایک پرسکون، باوقار اور سادہ طبی ماہر کے طور پر جانی جاتی ہیں جو خاص طور پر بیرون ملک مقیم جنوبی ایشیائی کمیونٹی میں صحت، توازن والی پرورش اور آگاہی پھیلانے پر کام کرتی ہیں۔

پاکستانی میڈیا میں اپنی مشابہت کے باعث توجہ حاصل کرنے کے بعد یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ڈاکٹر اقدس کے فالورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

انسٹاگرام پر 84 لاکھ فالوورز رکھنے والی حرا مانی جو نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ گلوکاری، رقص اور بولڈ فیشن انداز کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ وہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا چہرہ ہیں اور اپنی پرجوش شخصیت کی بدولت جنوبی ایشیا میں بے حد مقبول ہیں۔

اس کے برعکس ڈاکٹر اقدس کا انداز نرم گفتار، متوازن اور علمی ہے، جیسا کہ ایک پروفیشنل ڈاکٹر سے متوقع ہوتا ہے۔ مگر سوشل میڈیا صارفین اب تک اس حیران کن مشابہت پر حیران ہیں جس میں نہ صرف چہرہ بلکہ آواز، انداز اور تاثرات تک ملتے ہیں۔

Related Posts