حج 2027 کے خواہشمند ہوشیار! پاسپورٹ کی یہ شرط پوری نہ کی تو درخواست مسترد ہوسکتی ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

حج 2027 کے لیے درخواست دینے والے پاکستانی عازمین کے لیے پاسپورٹ کی کم از کم میعاد مقرر کردی گئی، مقررہ مدت تک مؤثر پاسپورٹ نہ رکھنے والے شہری حج درخواست جمع نہیں کراسکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے لیے سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت درخواستیں 17 اگست سے وصول کی جائیں گی، جس کے لیے 16 نومبر 2027 تک مؤثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 سے پہلے ختم ہورہی ہے تو وہ فوری طور پر پاسپورٹ کی تجدید کروا لیں تاکہ حج درخواست جمع کرواتے وقت کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق حج درخواست گزاروں کے پاسپورٹ کی تجدید ترجیحی بنیادوں پر کی جارہی ہے۔ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ دفاتر کو عازمین حج کو ترجیح دینے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

حکام نے اندرون ملک اور بیرون ملک قائم پاسپورٹ دفاتر کو بھی حج 2027 کے درخواست گزاروں کو فوری سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت تک پاسپورٹ کی تجدید نہ کروانے والے شہری حج 2027 کے لیے درخواست جمع کروانے کے موقع پر مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں اور درخواست سے محروم بھی ہوسکتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ حج درخواست جمع کروانے سے قبل اپنے پاسپورٹ کی میعاد لازمی چیک کریں اور ضرورت پڑنے پر بروقت تجدید کروائیں۔

Related Posts