حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی، عمران خان کے علاج سے متعلق حکم پر نظرثانی کی تیاری

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے علاج سے متعلق عدالت کے حکم کا جائزہ لیا ہے اور اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر غور کر رہی ہے۔

عمران خان سے متعلق عدالتی کارروائی پر گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالتی حکم کے دیگر پہلوؤں پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔

وفاقی وزیر قانون نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں ایسے بہت سے قیدی موجود ہیں جو مختلف طبی مسائل کا شکار ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سزا یافتہ قیدیوں کو جب علاج کی ضرورت ہوتی ہے تو انہیں سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر سوال کیا کہ کیا عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایات صحت کے مسائل سے دوچار دیگر قیدیوں پر بھی لاگو ہوں گی۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لے گی اور عدالت کے حکم کے حوالے سے مناسب قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

Related Posts