گورنر ہاؤس نتھیا گلی اور تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دئیے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر ہاؤس نتھیا گلی اور تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دئیے۔وزیر اعظم
گورنر ہاؤس نتھیا گلی اور تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دئیے۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے گورنر ہاؤس نتھیا گلی اور تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دئیے ہیں۔

وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ گورنر ہاؤس نتھیا گلی اور سرکاری ریسٹ ہاؤسز نو آبادیات کی نشانیاں ہیں جن کی دیکھ بھال کے لیے ٹیکس سے ادائیگی کی جاتی تھی۔

یہ بھی  پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان آج مسئلہ کشمیر پر قوم سے خصوصی خطاب کریں گے

عمران خان نے کہا کہ سالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات سے نو آبادیات کی نشانیوں کی دیکھ بھال ہوئی۔ اب خیبر پختونخواہ حکومت ان کو آمدن کا ذریعہ بنائے گی۔ کے پی کے حکومت کا کہنا ہے کہ ریسٹ ہاؤسز کی آمدنی سے ہی انہی عمارتوں کی تزئین و آرائش کا کام لیا جائے گا۔ 

دوسری طرف سندھ  حکومت  نےکراچی، حیدر آباد اور سکھر سمیت سندھ کے تمام شہروں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ  کے مطابق فوجداری قوانین کی دفعہ 144 کے تحت یہ  اقدام محرم الحرام کے مہینے میں دہشت گردوں سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ڈبل سواری پر پابندی سے معذور افراد،صحافی،  بزرگ، 12 سال سے کم عمر بچے اور خواتین مستثنیٰ ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد

Related Posts