وزیر اعظم پاکستان آج مسئلہ کشمیر پر قوم سے خصوصی خطاب کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کارواں ماہ سعودی عرب کےدورے کافیصلہ
وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب جائیں گے،ان کےدورے کی حتمی تاریخ کااعلان آئندہ 2روزمیں کردیاجائےگا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج مسئلہ کشمیر پر قوم سے خطاب کریں گے اورلائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم آج قوم سے خصوصی خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اب بھارت سے مزید مذاکرات کی بات نہیں کریں گے، اس کا فائدہ نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر کی آئینی حیثیت بدلنے کے بعد سے خطے کی مجموعی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی خارجہ پالیسی ،عالمی سطح پر کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کے لیے جدوجہد اور بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے اقدامات سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان  اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور خطے کے امن و امان کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مسئلہ کشمیر کے حل کو ضروری قرار دیا گیا۔اس دوران  ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر بات چیت

Related Posts