حکومت نے کمرشل بینکوں سے 112 ارب روپے کا اضافی قرض حاصل کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے کمرشل بینکوں سے 112 ارب روپے کا اضافی قرض حاصل کر لیا
حکومت نے کمرشل بینکوں سے 112 ارب روپے کا اضافی قرض حاصل کر لیا

وفاقی حکومت نے کمرشل بینکوں سے سود پر 112 ارب روپے کا اضافی قرض حاصل کر لیا ہے جبکہ یہ قرض انوسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے حاصل کیا گیا۔

کمرشل بینکوں نے حکومت کو 251 ارب روپے قرض دینے کی پیشکش کی جس پر حکومت نے 112 روپے حاصل کیے جبکہ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ قرض 3، 5 اور 10 سال کی مدت کے لیے سود پر حاصل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  رواں مالی سال کے دوران  100 ارب روپے کی ٹیکس چوریاں پکڑی گئیں

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ 52 ارب روپے 3 سال کی مدت کے لیے 11.80 فیصد شرحِ سود پر حاصل کیے گئے جبکہ 40 ارب روپے 11.45 فیصد شرحِ سود پر 5 سال کے لیے قرض لیے گئے۔

بینکوں سے 10سال کی مدت کے لیے 20 ارب روپے کا قرض 11.35 فیصد شرحِ سود پر حاصل کیا گیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حکومتی قرضے تاریخ میں پہلی بار 33 ہزار 247 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔

اسٹیٹ بینک   رپورٹ کے مطابق ستمبر 2019ءکے اختتام تک ملکی قرضے 33 ہزار 247 ارب ہو گئے جو گزشتہ سال اسی ماہ 25 ہزار ارب روپے کی سطح پر تھے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 1 سال کے دوران ملکی قرضوں میں 8000 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے دورِ اقتدار کے دوران ملکی قرضوں میں کل 9000 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ 

یاد رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 53 فیصد جبکہ چاول کی برآمدات میں 87 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ 

وفاقی ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سبزیوں کی برآمدات میں 53.81 فیصد جبکہ باسمتی چاول  کی برآمدات میں 87.35 فیصد اضافہ ہوا جس سے  سبزیوں کی برآمدات 1 لاکھ 45 ہزار 675 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلی مالی سہ ماہی کے دوران سبزیوں میں 53 اور چاول کی برآمدات میں 87 فیصد اضافہ

Related Posts