ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا، جس کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق آج کاروباری روز کے دوران 24 قیراط سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ روپے پر پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 750 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 470 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، جو ایک ہزار 849 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس میں آج کاروباری روز کے دوران 228 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم رہا۔

کاروباری روز کے آغاز کے موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس منفی زون میں چلا گیا، جو کاروبار کے اختتام کے موقع پر کم ترین سطح 47,217.74 تک پہنچ گیا۔ تاہم، بعد میں خریدوفروخت نے انڈیکس کو مثبت زون میں دھکیل دیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 228 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری روز کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 228.23 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 47,721.80 پر بند ہوا، جبکہ جمعہ کو، انڈیکس میں 41.19 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔

Related Posts