فی تولہ  سونا 11 ہزار 700 روپے سستا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold price in pakistan
(فوٹو؛فائل)

عالمی اور مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔ مسلسل کئی روز کے بڑے اضافے کے  آج  سونے کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں  فی اونس سونے کی قدر میں 116 ڈالر ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 338 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے ۔

بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑتے نظر آئے ہیں ، آج مقامی بازار میں ایک تولہ سونا کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

فی تولہ سونے کی قدر 11 ہار 700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 10ہزار 31روپے  کمی سے 3لاکھ 0 ایک ہزار 783روپے کی سطح پر آگئی۔

Related Posts