سپر ماڈل جی جی حدید نے اپنی 9 ماہ کی بیٹی کی تصویر مداحوں کے لیے شیئر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپر ماڈل گیگی حدید نے اپنی 9 ماہ کی بیٹی کی تصویر مداحوں کے لیے شیئر کردی
سپر ماڈل گیگی حدید نے اپنی 9 ماہ کی بیٹی کی تصویر مداحوں کے لیے شیئر کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی سپر ماڈل جی جی حدید نے سوئمنگ پول میں نہلاتے ہوئے اپنی بیٹی کو متعارف کروادیا ، تاہم سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس جی جی حدید کی بیٹی “کھائی” کی ایک جھلک بھی  پرستاروں کو دکھائی نہیں دی ہے۔

سپر ماڈل جی جی حدید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نو ماہ کی بیٹی ” کھائی ” کی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں دونوں ماں بیٹی کو سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid)

26 سالہ ماڈل نے سوئمنگ پول میں اپنی اور نوزائیدہ بچی کھائی کی تصویروں کا ایک سلسلہ شیئر کیا۔ جی جی حدید کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ان کی زچگی کے دوان کی  تصاویر سے بھرا پڑا ہے۔ حال ہی میں جی جی حدید نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے “اس ہفتے ، پچھلے سال۔”

امریکی میگزین ووگ کو انٹرویو دیتے ہوئے سال کے شروع میں جی جی حدید کی بہن بیلا نے کہا تھا کہ ” جی جی حدید نے اپنی بیٹی “کھائی” چہرہ میڈیا سے دور رکھنے کافیصلہ کیاتھا۔

بیلا کا کہنا تھا کہ ” مجھے لگتا ہے کہ وہ حقیقی آن لائن بننا چاہتی ہے ، لیکن جب تک کہ اس کا بچہ اسپاٹ لائٹ میں رہنا نہیں چاہتا ہے اور خود فیصلہ نہیں کرسکتا ہے ، وہ اسے اس مقام پر نہیں رکھنا چاہتی ہیں۔”

سپر ماڈل جی جی حدید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ” اپنی دوست بلیک لوئیولی اور ریان رینولڈ سے بہت سیکھنے کو ملا ان کی نقش قدم پرچلتے ہوئے میں اپنے بچے کو روشنی کی دنیا سےدور رکھوں گی۔ “

یہ بھی پڑھیں : لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اسپتال سے گھر منتقل

Related Posts