وزیراعظم کا دورہ چین: گیژوبہ گروپ کا توانائی کے شعبے میں اظہارِ دلچسپی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دورۂ چین: وزیر اعظم عمران خان سے گیژوبہ گروپ کا توانائی کے شعبے میں اظہارِ دلچسپی
دورۂ چین: وزیر اعظم عمران خان سے گیژوبہ گروپ کا توانائی کے شعبے میں اظہارِ دلچسپی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم عمران خان سے چینی کمپنی گیژوبہ گروپ کے چیئرمین نے ملاقات کی اور پاکستان میں کاروبار کے حوالے سے توانائی کے شعبے میں تعاون پر دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گیژوبہ گروپ کے چیئرمین کو بتایا کہ پاکستان میں توانائی سمیت ہر شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں جبکہ موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آسانی کے لیے بہت سے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔اس موقعے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، خسروبختیار اور شیخ رشید احمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے کو بھارتی قبضے میں لینا غداری ہے۔ناگالینڈ علیحدگی پسند رہنما

ملاقات کے دوران  پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالےسے بات چیت ہوئی جبکہ چیئرمین گیژوبہ گروپ نے وزیر اعظم عمران خان  کو پاکستان میں توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ چین کی انرجی انجینئرنگ گروپ کا اہم ممبر گیژوبہ گروپ 100 سے زائد ممالک کے ساتھ توانائی کے معاہدوں پر کام کر رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان  کے چین پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ وزیر اعظم کی  چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے ساتھ ساتھ چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم کے سامنے پیش کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورۂ چین پر پہنچے ہیں جبکہ چین کے وزیر ثقافت اور چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی بھی چینی ائیر پورٹ پر استقبال کے لیے موجود تھیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ، چینی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی

Related Posts