اسلحہ لائسنس کی فوری تصدیق کروالیں ورنہ! حکومت نے 21 نومبر کی مہلت دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرتے ہوئے تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو فوری طور پر اپنے متعلقہ تھانوں سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کی سہولت کے پیش نظر اسلحہ لائسنسوں کی لازمی رجسٹریشن اور تصدیق کی ڈیڈ لائن میں 21 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام لائسنس یافتہ افراد مقررہ حتمی تاریخ سے پہلے اپنے قریبی پولیس اسٹیشن میں جا کر اپنے ہتھیاروں کی رجسٹریشن اور کارروائی مکمل کریں۔

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ جو شہری دی گئی مدت کے اندر اپنے لائسنس رجسٹر نہیں کروائیں گے ان کے لائسنس قانونی طور پر منسوخ تصور ہوں گے جبکہ غیر رجسٹرڈ اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے گا جس کے تحت نہ صرف ہتھیار ضبط کر لیے جائیں گے بلکہ قانون شکنوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

حکومت نے تمام متعلقہ شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر جلد از جلد اس عمل کو یقینی بنائیں۔

Related Posts