موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

Senator Taj Afridi
(فوٹو: آن لائن)

موٹر وے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ موٹر وے ایم ون پر ہونے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر وے ایم ون پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ سابق سینیٹر تاج آفریدی کار حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر تاج آفریدی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اسلام آباد سے پشاور جارہے تھے۔ ابتدائی طور پر حادثہ گاڑی میں پیدا ہونے والے مکینیکل فالٹ کے باعث پیش آیا، تاہم حادثے کی وجوہات پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوجانے والے ڈرائیور کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیاجاسکے۔

Related Posts