وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے من گھڑت الزامات پر مجرم قرار دیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یاسین ملک بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں میں سب سے نمایاں اور قابل احترام آواز ہیں۔

یاسین ملک کو بری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے خلاف من گھڑت الزامات کو ختم کیا جانا چاہیے اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے اور اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ ملنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی اس سنگین ناانصافی کو روکنے کے لیے بھارت پر زور دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے اور غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے ذریعے دیئے گئے حق خودارادیت کے استعمال سے ہمیشہ کے لیے نہیں روک سکتا۔

مزید پڑھیں:قوم کے محافظوں پرگولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،مریم نواز

وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اگر بھارت کومقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت دی گئی تو اس کے سنگین انسانی نتائج برآمد ہوں گے۔

Related Posts