غیر ملکی فنڈنگ کا تنازعہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم بظاہر تو مطمئن نظر آنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ان کی باڈی لینگوئج سے ان کی پریشانی جھلکتی دکھائی دیتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اکبر ایس بابر نے 5سال قبل تحریک میں غیر ملکی فنڈ کے حوالے سے کیس دائر کیا تھا جس پر درجنوں پیشیاں بھی ہوچکی ہیں اور تحریک انصاف نے ہمیشہ اس معاملے کو درگزر کیا تاہم اب آئندہ ماہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرڈ منٹ سے قبل کیس کے متوقع فیصلے نے پی ٹی آئی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس معاملے کو پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا ہے۔ حکومت دھرنا ختم ہونے کے بعد سکھ کا سانس بھی نہیں لے پائی تھی کہ اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سنوائی کی درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف ایک طرف تو خود کو الزامات کو رد کرتی ہے تو دوسری جانب اسکروٹنی روکنے کیلئےعدالت میں ایک نہیں بلکہ درجن کے قریب درخواستیں عدالت میں دائر کردی ہیں تو وہیں اپوزیشن جماعتوں کیخلاف سنوائی کی بھی رٹ لگالی ہےکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کیخلاف کیس بھی فوری سنیں جائیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کیس کے حوالے سے بالکل پریشان نہیں ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کے کھاتوں کے آڈٹ کی بھی یقین دہائی کرائی ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا ہے مرکزی دھارے میں شامل جماعت پر کسی بھی قسم کی پابندی خارج ازامکان ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ کسی بھی سیاسی جماعت کو غیر ملکی فنڈز کے استعمال سے منع کرتا ہے، فارن فنڈنگ لینے والی پارٹی غیر ملکی امداد یافتہ سیاسی جماعت کہلاتی ہے۔ پاکستانی شہری سیاسی جماعت کی فنڈنگ کر سکتا ہے لیکن غیرملکی کمپنی، غیر ملکی شہری یا جماعت فنڈنگ نہیں کرسکتا۔

تحریک انصاف نے جو ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کیا اس میں غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں کی فنڈنگ ظاہر ہوتی ہے۔ اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹس بھی چھپائے،جن اکاؤنٹس میں لا کھوں ڈالر کی فنڈنگ ہوئی وہ الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے،23 اکاؤنٹس میں سے صرف8اکاؤنٹس سامنے لائے گئے ہیں۔

الیکشن ایکٹ کے مطابق تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اگر الزام درست ثابت ہو جائے تو الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پوری جماعت کو کالعدم قرار دے سکتا ہے تاہم اگر تحریک انصاف کے نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو کیس کا سامنا کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے ، اگر الزام ثابت ہوجاتا ہے تو پی ٹی آئی کیلئے اپنے ووٹرز کو مطمئن کرنا بہت مشکل ہوجائیگا جو ملک میں کرپشن کے خاتمے اور احتساب کیلئے تحریک انصاف سے امیدیںلگائے بیٹھے ہیں۔

تحریک انصاف کیخلاف فیصلہ آنے کی صورت میں ملک میں سیاسی خلفشار پیدا ہوسکتا ہے تاہم اگر تحریک انصاف نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا تو وہ الزامات کو غلط ثابت کرے اور پارٹی پر لگاداغ مٹایا جائے۔

Related Posts