بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے داعش کو سپورٹ کرنے والا بھارت ہے، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو رمضان کی مبارکباد
وزیراعظم کی پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو رمضان کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے داعش کو سپورٹ کرنے والا بھارت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے اصل ریٹائرمنٹ توصرف قبرمیں ہی ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انقلاب کا مطلب ہوتا ہیاسٹیٹس کو کی تبدیلی، اس کے لئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے، تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے، یہ کوئی سوئچ نہیں جسے آن کریں تو تبدیلی آگئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 1992 کے بعد سے کبھی اقتدار سے نہیں نکلے، وہ 2018 تک اقتدار میں رہے، پہلی دفعہ ہے کہ اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک فیصلہ کن مرحلے پر ہیں، ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری ٹیک آف کرگئی ہے، سروس انڈسٹری اس وقت پوری دنیا میں بحران کا شکارہے، جب آپ خرچے کم کرتے ہیں تو ڈیمانڈ کو نیچے لاتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیراعظم کا دبئی کی کمپنی کی ملازمت کررہا تھا، خواجہ آصف اوراحسن اقبال نے منی لانڈرنگ کے لئے اقامہ لیا تھا، ملک کا سابق وزیر دفاع اقامہ پرجھوٹ بولتا رہا۔ میری زندگی تو بہت آسان ہو جائے اگر میں ان کو این آراو دے دوں لیکن یہ پاکستان کی تباہی ہے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی مفاد کے لئے نہیں ذاتی مفاد کیلیے اکٹھے ہوئے ہیں، اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر این آر او کے لئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، ان لوگوں نے ایک دوسرے کو این آر او دیا تھا، یہ لوگ مل کر چوری کررہے تھے۔

بلوچستان سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ افغان جہاد کے بعد پاکستان میں فرقہ ورانہ دہشت گردی شروع ہوئی، جام کمال اچھے وزیراعلیٰ ہیں ان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم آبادی اور ووٹوں کی وجہ سے ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی، ہماری حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دیرہی ہے، ماضی میں ترقیاتی فنڈزسرداروں کیذریعیجاتیتھے جس سے سردار امیر ہوگئے جب کہ بلوچستان کیعوام غریب رہ گئے۔

بھارت نے پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش کی، ہماریاداروں نے مسلکی تصادم کو روکنے کے لیے بہترین کام کیا۔ اصل ریٹائرمنٹ تو صرف قبرمیں ہی ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ داعش کو بھارت سپورٹ کررہا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کا ایک ہی مقصد ہے، اور وہ پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے۔

Related Posts