کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردی، وزیر اعظم کا چینی سفارت خانے کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردی، وزیر اعظم کا چینی سفارت خانے کا دورہ
کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردی، وزیر اعظم کا چینی سفارت خانے کا دورہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شہرِ قائد میں کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا ہے جس کا مقصدخودکش دھماکے میں ہونے والے چینی شہریوں کے جانی نقصان پر تعزیت کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کے ہمراہ چینی سفارت خانے پہنچ گئے اور چینی ناظم الامور سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

یکم مئی تک ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے۔وزیر اعظم

چینی ناظم الامور سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار اور تعزیت کی جبکہ چینی صدر شی جن پنگ کے نام خصوصی تعزیتی پیغام تحریر کرتے ہوئے اپنے تاثرات چینی قیادت تک پہنچائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی باشندوں کی ہلاکت پر ان کے اہلِ خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کو ختم کیا جائے گا۔ آئرن برادر چین پر وحشیانہ حملے پر تمام پاکستانی قوم غمزدہ ہے۔

عظیم دوست ملک چین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام پاکستانی قوم چینی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ واقعے کی تحقیقات کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو کل کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت مجرموں کی گرفتاری اور سزا دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندوں پر لٹکایا جائے گا۔ 

Related Posts