ملک میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری کہاں کہاں ہوگی ؟، شہروں کے نام سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

First winter rain and snowfall predicted in upper parts of the country

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں  موسم سرما کے دوران پہلی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہروں کے نام بھی واضح کردیئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیاموسمی نظام جمعہ سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے اور امید ہے کہ پیر تک بالائی علاقوں میں نیاسسٹم برقرار رہے گا۔

اس موسمی نظام کے تحت گلگت بلتستان میں جمعہ سے پیر تک پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعہ سے اتوار تک چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، چارسدہ ، مردان ، پشاور ، کوہاٹ ، وزیرستان ، کرم اور کشمیر میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے جبکہ بھکر ، لیہ ، بنوں اور ڈی آئی خان میں جمعہ سے ہفتہ کی رات تک بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ تا پیر کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، میانوالی ، خوشاب ، سرگودھا ، فیصل آباد ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور لاہور میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ جمعہ سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، زیارت ، قلعہ عبد اللہ میں طوفانی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: صوبائی حکومت کا پنجاب کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات میں ہفتہ و اتوار کو موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے۔

Related Posts