صوبائی حکومت کا پنجاب کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی حکومت کا پنجاب کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
صوبائی حکومت کا پنجاب کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اسموگ کے مستقل سدِ باب کیلئے انسپکشن سرٹیفیکیشن سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیا جائے گا۔

اس موقعے پر پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور سارجنٹس کی بھرتیوں کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ تمام آپشنز کا جائزہ لے کر فوری حتمی سفارشات پیش کرے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ 

بسوں کی خریداری کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ الیکٹرک بسوں سے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی۔ پنجاب حکومت ہر وہ کام کرے گی جس کا فائدہ عوام کو پہنچے۔

الیکٹرک بسوں کے ساتھ ساتھ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعلیٰ نے حکم دیا کہ کہ ٹرین کے روٹ اسٹیشن پر صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں۔ سرپرائز وزٹ کرکے صفائی کے انتظامات کا جائزہ خود لوں گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  میٹرو بس کے مسافروں کے لئے ایزی بائیک کی سہولت اسلام آباد کے تمام میٹرو بس اسٹیشنز کے باہر مہیا کر دی گئی، 5 روپے فی منٹ کے حساب سے الیکٹرک بائیک کی سہولت فراہم کی گئی۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایزی بائیک کے عملے نے کہا کہ ایزی بائیک آسان طریقے سے چلائی جا سکتی ہے،اس میں گیئرسسٹم نہیں ہوتا، ایک دفعہ چارج ہونے کے بعد  بائیک 70 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں الیکٹرک بائیک کی سہولت متعارف کرادی گئی

Related Posts