فردوس عاشق اعوان کا زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے گھر کا دورہ، تعزیت اور فاتحہ خوانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous-Ashiq-Awan
وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اور کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے، فردوس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور جاں بحق افراد کی وفات پر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دورۂ آزاد کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان زلزلہ متاثرین کی تمام ممکنہ معاونت اور بحالی کے لیے پر عزم ہیں۔ میں ان کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کے گھر گئی۔

؎یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عالمی اسلامک بینک کے سربراہ کی ملاقات

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں نے زلزلے سے جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی اور دُعا کی جبکہ عوام میں خیموں اور پانی سمیت دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔ ہم آزمائش کی اِس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متعدد مکانات زمیں بوس ہو گئے جس کے  نتیجے میں زیادہ تر خواتین سمیت 50 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ میر پور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے شہر جہلم اور ظفر وال کے علاوہ گردونواح میں بھی آفٹر شوکس محسوس کیے گئے۔

میر پور آزاد کشمیر کے علاوہ  پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عوام اپنے گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر آنے پر مجبور ہو گئے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکوں سے متعدد مکانات زمیں بوس، 50 افراد زخمی

Related Posts