فیفا ورلڈکپ 2022، کون سا گروپ زیادہ خطرناک ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیفا ورلڈکپ 2022، کون سا گروپ زیادہ خطرناک ہے؟
فیفا ورلڈکپ 2022، کون سا گروپ زیادہ خطرناک ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا، جس کیلئے میزبان ٹیم قطر سمیت کل 32 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جو کہ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار فٹ بال کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا۔

قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ 2022 میں سابق ورلڈکپ کی فاتح ٹیم فرانس نے کوالیفائی کرلیا ہے لیکن موجودہ یورپی چیمپئن اٹلی ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی ہے۔ فائنلز میں 32 ٹیموں کو چار چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ایک ہی براعظم کی ٹیموں کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2022، کون سے 7 کھلاڑی شائقین کو اپنی کارگردگی سے حیران کرسکتے ہیں؟

فیفا ورلڈکپ 2022 کیلئے 8 گروپ بنائے گئے ہیں، جن میں ہر گروپ میں چار چار ٹیموں کو رکھا گیا ہے، اِن تمام گروپس میں گروپ ای کو سب سے زیادہ خطرناک کہا گیا ہے، جس میں یورپ سے تعلق رکھنے والے دو سابق عالمی چیمپیئن اور ایشیا کے سب سے مضبوط دعویدار ٹیمیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2022، کس ملک کے جیتنے کے امکانات ہیں؟

اسپین 2010 میں عالمی چیمپئن تھا جبکہ جرمنی 2014 میں آخری فاتح رہا تھا، جس نے چار مواقع پر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ تاہم، دونوں کو بالترتیب 2014 اور 2018 میں گروپ مرحلے سے باہر ہونے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کی ٹیم بھی اچھا پرفارم کرہی ہے ، جس نے آسٹریلیا پر سات پوائنٹس کے فرق کے ساتھ اپنے کوالیفائنگ پول میں آسانی پیدا کی، جبکہ کوسٹاریکا کی ٹیم بھی ورلڈکپ میں اچھا پرفارمکرسکتی ہے۔

 

Related Posts