فیفا ورلڈ کپ 2022، کون سے 7 کھلاڑی شائقین کو اپنی کارگردگی سے حیران کرسکتے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیفا ورلڈ کپ 2022، کون سے 7 کھلاڑی شائقین کو اپنی کارگردگی سے حیران کرسکتے ہیں؟
فیفا ورلڈ کپ 2022، کون سے 7 کھلاڑی شائقین کو اپنی کارگردگی سے حیران کرسکتے ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا، جس کیلئے میزبان ٹیم قطر سمیت کل 32 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جو کہ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار فٹ بال کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا۔

دنیا بھر کے اربوں شائقین اس ایونٹ کی پیروی کرتے ہیں اور بے صبری سے فٹ بال کے ورلڈکپ کا انتظار کرتےرہتے ہیں، اس ایونٹ میں ٹیموں اورکھلاڑیوں کی کارگردگی کی بنیاد پر مختلف قسم کی قیاس آرئیاں بھی کی جاتی ہیں ۔

رواں سال کے فیفا ورلڈکپ کیلئے 7 کھلاڑیوں کو اُن کی پرفارمنس کی بنیاد پر بہترین کہا جارہا ہے اور یہ امید کی جارہی ہے کہ یہ کھلاڑی اپنی عمدہ پرفارمنس سے شائقینِ فٹ بال کو حیران کردینگے۔آیئے اِن بہترین کھلاڑیوں کے نام جانتے ہیں اور یہ دیکھتے ہیں کہ کس بنیاد پر انھیں بہترین کہا گیا ہے:

لیونل میسی

ارجنٹائن کے 34 سالہ کھلاڑی لیونل میسی اِن بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں ورلڈکپ کیلئے بہترین کہا جارہا ہے،فٹ بال کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فٹ بال کے میدان میں جس کھیل کا مظاہر میسی کرتے ہیں ویسا کوئی اور کھلاڑی نہیں کرسکتا۔

ایسا بھی کہا جارہاہے کہ لیونل میسی کا یہ آخری ورلڈکپ ہوگا اس لحاظ سے ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے نام تیسرا ٹائٹل کرنے کی اپنی پوری کوشش کریں، بہت سے فٹ بال ماہرین کا کہنا ہے کہ میسی اپنے شاندار کیریئر کو ختم کرنے کے لیے کم از کم ایک فیفا ورلڈ کپ ٹائٹل کے ضرور مستحق ہیں۔

کیلین ایمباپے

فرانس کے 23 سالہ کھلاڑی کیلین ایمباپے کو مستقبل کا بڑا کھلاڑی کہا جارہا ہے اور یہ امید کی جارہی ہے کہ وہ اس ورلڈکپ میں عمدہ کارگردگی دکھائینگے۔

کیلین ایمباپے اس وقت فٹ بال کے سب سے زیادہ مہنگے کھلاڑی ہیں ، جو کہ ماہانہ 4 لاکھ پاؤنڈز کماتے ہیں اور اُن کی فرانس کی ٹیم میں موجودگی کی وجہ سے یہ امید کی جارہی ہے کہ شاید وہ اپنی ٹیم کے سر پر تیسری بارورلڈکپ کا سہرا رکھنے میں کامیاب ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2022، کس ملک کے جیتنے کے امکانات ہیں؟

نیمار جونیئر

فٹ بال کے ورلڈکپ کا نام سنتے ہی جس ملک کا نام ذہن میں سب سے پہلے آتا ہے وہ برازیل ہے، 5 دفعہ ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے نام کرنے والی برازیل کی پرفارمنس 2002 کے بعد سے تھوڑی خراب ہوئی، خاص طور پر 2018 کے ورلڈکپ میں اُن کی پرفارمنس بہت زیادہ خراب تھی۔

فٹ بال کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نیمار جونیئر ہی وہ واحد کھلاڑی تھا، جس نے برازیل کی ساکھ کو 2018 کے ورلڈکپ میں سلامت رکھا تھا۔ لہٰذا اِس ورلڈکپ میں نیمار سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور ایسی امید کی جارہی ہے کہ  لیگ میچز کی طرح وہ ورلڈکپ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرینگے۔

کرسٹیانو رونالڈو

37 سالہ کرسٹیانورونالڈو کو فٹبال کا سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی کہا جائےتو غلط نہیں ہوگا کیونکہ اُس وقت اُن کے پاس سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ موجود ہے اور رواں سال فیفاورلڈکپ 2022 میں وہ اپنی ٹیم پرتگال کیلئے مزید گول کرینگے۔

خیال رہے کہ فٹ بال کے شائقین یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ پرتگال کی ٹیم ایک کمزور ٹیم ہے ، سوائے رونالڈو کے اُن کی ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارم نہیں کرتا لیکن پھر بھی کچھ ماہرین یہ امید کررہے ہیں کہ ہوسکتا ہے رونالڈو ورلڈکپ سے جاتے جاتے اپنی ٹیم کے سرپر ورلڈکپ کا تاج سجانے میں کامیاب ہوجائیں۔

ساڈیو مانے

فیفا ورلڈکپ 2022 کیلئے افریقی کھلاڑی ساڈیو مانےسے بھی بہت زیادہ توقعات ہیں،ایسا کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس سے سینیگال کو ورلڈکپ میں بہترین پوزیشن پر لے کر جائینگے۔

خیال رہے کہ اگر سینیگال کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیتی ہے تو وہ فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے سے گزرنے والی پہلی افریقی ٹیم بھی بن جائیگی۔

ہیری کین

انگلینڈ کے کپتان ہیری کین اگرورلڈکپ میں اپنی عمدہ کارگردگی دکھانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ اپنے کیریئر کی پہلی ٹرافی اٹھائینگے، اُن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے آغاز سے ہی بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہونگے، جو کہ اپنے عمدہ کھیل سے دیگر ٹیموں کو کافی مشکل وقت دینے والے ہیں۔

ایڈن ہیزرڈ

ایڈن ہیزرڈ بیلجیئم کے کھلاڑی ہیں جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ وہ اس ورلڈکپ میں خطرناک کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ سالوں میں انجری کی وجہ سے اُن کی کارگردگی کوئی خاصی اچھی نہیں تھی ، تاہم ورلڈکپ میں وہ پھر سے فٹ ہوکر واپس آئے ہیں۔

Related Posts