وفاقی کابینہ نے 1200 ارب کے کورونا وائرس امدادی پیکیج کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal Cabinet approves Rs1200bn PM’s coronavirus relief package

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 1200ارب کے کورونا وائرس امدادی پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وزارت لیبر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام صوبوں سے مشاورت سے لیبر کلاس کی مکمل رجسٹریشن کی حکمت عملی تیار کریں تاکہ معاشرتی ، صحت اور ملازمت کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پاکستان ریلوے میں اصلاحات لانے اور ای گورننس کو فروغ دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لئے سکوک بانڈز کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تین سال کی مدت کے لئے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں آٹے کے بحران سے نمٹنے کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے حکومت کے احساس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں 12 ملین غریب خاندانوں کو 150 ارب روپے کی نقد رقم منتقلی کے طریقہ کار کے بارے میں وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کابینہ کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات اور کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے ذریعے کیے گئے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:جڑواں شہروں میں فوڈ کنٹرولر کی بدعنوانی: عوام کیلئے آٹا نایاب ہوگیا

ڈاکٹرفردوس اعوان نے حزب اختلاف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کورونا وائرس کو سیاست کا ذریعہ بنانے کی کوشش کر ر ہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اپنی کورونا وائرس سے متاثرہ سوچ کو الگ کرنا چاہئے ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کورونا وائرس کے سلسلے میں اقدامات کررہی ہے لیکن اپوزیشن کے پاس تنقید کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مانناہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے پاس کوئی تجویز ہے تو حکومت کو بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خا ن نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ بھوک سے بھی بچایا جائے گا۔

Related Posts