اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل سویڈش خاتون میک اپ آرٹسٹ نکلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل سویڈش خاتون میک اپ آرٹسٹ نکلی
اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل سویڈش خاتون میک اپ آرٹسٹ نکلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کسی بھی فلمی ستارے کے ہمشکل کو ڈھونڈنا ہو تو یہ کام پاکستانی سوشل میڈیا صارفین پر چھوڑ دیجئے، ان کا کوئی جواب نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان سے لے کر منی ہائسٹ کے پروفیسر تک اور ڈیوین جانسن سے لے کر ہانیہ عامر تک ہر اداکار کا ہمشکل آسانی سے مل جاتا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل سویڈش خاتون ڈھونڈ نکالی جو میک اپ آرٹسٹ نکلی جس کا نام شائی ہولوڈ بتایا گیا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کے چہرے کے تمام ترخدوخال کی شباہت سویڈش خاتون میں پائی جاتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل کے چرچے

ایشوریا رائے کی پاکستانی ہم شکل کی بھارت میں دھوم مچ گئی

ماہرہ خان کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے، دیکھنے والے حیران رہ گئے

Hania Aamir's Swedish Doppelganger Will Leave You Stunned

سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر اور سویڈش میک اپ آرٹسٹ شائی ہولوڈ کے مابین اعلیٰ درجے کی مشابہت دیکھ کر حیران ہیں۔ سویڈش خاتون کا کہنا ہے کہ اس لڑکی (ہانیہ عامر) کے ساتھ میری صورت کا موازنہ ہفتے میں کم ازکم 20 بار ضرور کیاجاتا ہے۔ 

Hania Aamir's Swedish Doppelganger Will Leave You Stunned

قبل ازیں سوشل میڈیا صارفین منی ہائسٹ میں پروفیسر کا کردار ادا کرنے والے فنکار الورو مورتے کا بھی ایک ہم شکل دریافت کرچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دکھایا جانے والا شخص بظاہر دکاندار تھا جو کچھ لکھتے ہوئے نظر آیا۔ 

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اسے منی ہائسٹ کا پروفیسر قرار دے دیا۔ بعض نے تصویر کے نیچے لکھا کہ پروفیسر صاحب اگلی منی ہائسٹ سیریز کیلئے کام میں مصروف ہیں۔ دکاندار لگنے والے شخص کے چہرے کے خدوخال ہوبہو پروفیسر کی طرح تھے۔ 

Related Posts