فتنے پر قابو پالیا، اب تحریک لبیک ختم ہوگئی ہے، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Chaudhry talks to media in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ پاکستان کی ریاست ہرگز کمزور نہیں، حکومت نے احسن طریقے سےفتنے پرقابوپالیا،ٹی ایل پی پرپابندی حکومت کا فیصلہ ہے،اب تحریک لبیک ختم ہوگئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ پاکستان کی ریاست ہرگزکمزورریاست نہیں ہے اور ریاست کی رٹ کوچیلنج نہیں کیا جاسکتا،ان کا کہنا ہے کہ کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ سرکاری افسران کودھمکیاں دیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجبوری میں سوشل میڈیا پرعارضی طورپرپابندی لگائی گئی لیکن سیکورٹی اداروں نے تحریک لبیک کے فتنے کو ناکام بنایااورحکومت نے احسن طریقے سےفتنے پرقابوپالیا ہے اور اب یہ کہا جاسکتا ہے کہ تحریک لبیک ختم ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی کے خلاف عوام اور اداروں پر حملوں کے باعث ایکشن لیا گیا۔وزیرِ اعظم

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے وہی زبان استعمال کی جوٹی ایل پی یا بانی ایم کیوایم کرتے رہے ہیں، سرکاری زمین غلط طورپرٹرانسفرکی گئی،سرکاری زمین بوڑھی عورت کے نام پرٹرانسفرکی گئی پھروہ زمین نوازشریف کی والدہ کے نام ٹرانسفرہوئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنااللہ نےگزشتہ روزچیف سیکریٹری پنجاب،کمشنراوردیگرافسران کو دھمکیاں دیں، رانا ثنا اللہ کے خلاف کارروائی کے لیے احکامات دیے جارہے ہیں،رانا ثنااللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی،یہ لوگ کبھی کبھی بانی ایم کیوایم بننے کی کوشش کرتے ہیں،اگرسرکاری زمین پرقبضہ اورافسران کودھمکیاں دی گئیں توکارروائی ضرورہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی،آٹےکاریٹ کم ہوا ہے،کل یوٹیلیٹی اسٹورزنے ایک ارب روپےکی تاریخی سیل کی ہے۔ملک میں جلد مہنگائی کے مسئلے پر قابو پالیں گے۔

Related Posts