ٹی ایل پی کے خلاف عوام اور اداروں پر حملوں کے باعث ایکشن لیا گیا۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ایل پی کے خلاف عوام اور اداروں پر حملوں کے باعث ایکشن لیا گیا۔وزیرِ اعظم
ٹی ایل پی کے خلاف عوام اور اداروں پر حملوں کے باعث ایکشن لیا گیا۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ تحریکِ لبیک (ٹی ایل پی) کے خلاف عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے باعث ایکشن لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان اور پاکستان سے باہر کے عوام پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت نے ٹی ایل پی کے خلاف اس لیے ایکشن لیا کیونکہ انہوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا۔

اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت ٹی ایل پی کے خلاف اس وقت ایکشن لیا جب انہوں نے ریاست کی رِٹ کو چیلنج کیا اور گلی محلوں میں عوام اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملے کیے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ مغرب میں دائیں بازو کے سیاستدان جو جان بوجھ کر آزادئ اظہارِ رائے کے نام پر نفرت پھیلاتے ہیں، اگر اخلاقی جرات رکھتے تو دنیا کے 1 اعشاریہ 3 ارب مسلمانوں سے معافی مانگتے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم ان شدت پسندوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم ہولوکاسٹ پر منفی تبصرے کو غیر قانونی قرار دینے والی مغربی حکومتوں سے مسلمانوں کیلئے بھی اسی معیار کے تحت فیصلوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے بھی وہی قانون اپناتے ہوئے اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والوں اور حضورِ اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے امتِ مسلمہ میں اشتعال پھیلانے والوں کو بھی سزا دی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ خارجہ 3 روزہ سرکاری دورے کیلئے متحدہ عرب امارات آج روانہ ہوں گے

Related Posts