اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے دھاندلی کی نیت سے بیوروکریٹس کو تعینات کیا ہے، انہیں خود پنجاب سے علیحدہ ہوجانا چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں وہ بیوروکریٹس جو 25 مئی کے واقعات میں شامل تھے، ان کو نقوی حکومت دوبارہ پنجاب میں تعینات کرچکی ہے۔
شہباز شریف نے ملکی جگ ہنسائی میں کسر نہیں چھوڑی۔ فواد چوہدری
ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نقوی حکومت نے بیوروکریٹس کو دھاندلی کی نیت سے پنجاب میں تعینات کیا۔ ان سے کہتا ہوں کہ وہ خود پنجاب سے علیحدہ ہوجائیں۔
پنجاب میں بیوروکریٹس جو 25 مئ کے واقعات میں شامل تھے اور جن کو دوبارہ نقوی حکومت نے دھاندلی کی نیت سے پنجاب میں تعینات کیا ان سے کہتا ہوں خود پنجاب سے علیحدہ ہو جائیں،ریاست کے ساتھ اپنے حلف کا پاس کریں ،کسی سیاسی پارٹی کا وفادار اھل کار ثابت کرنا سول سرونٹس کیلئے نامناسب ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 12, 2023
پیغام میں تحریکِ انصاف رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ بیوروکریٹس ریاست کے ساتھ اپنے حلف کا پاس کریں۔ خود کو کسی سیاسی پارٹی کا وفادار اہلکار ثابت کرنا سول سرونٹس کیلئے نامناسب ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی جگ ہنسائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر4 روز قبل اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔