وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی اور شرمناک ہے جبکہ بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں اسے غیر آئینی اور غیر اخلاقی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکھ برادری کی خوشی کے موقعے پر بابری مسجد کا فیصلہ معنی خیز ہے۔شاہ محمود قریشی
وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے شرمناک، غیر قانونی اور قابلِ نفرت فیصلہ دیا ہے جبکہ بابری مسجد فیصلے کے تحت مسلمانوں کو 5 ایکڑ متبادل اراضی دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
Shameful, disgusting, illegal and immoral https://t.co/Apx5n529Td
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 9, 2019
یاد رہے کہ 2 روز قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ دھرنے سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں ہے ،نواز شریف تشویش ناک حالت میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے۔
جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اشرافیہ نے بدترین کرپشن کرکے قوم کے پلیٹ لیٹس کم کئے،۔اشرافیہ لوٹا ہوا قوم کا پیسہ واپس کر دیں، ان کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔
مزید پڑھیں: دھرنے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری