معروف مزاح نگارفاروق قیصر عرف انکل سرگم انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Farooq Qaiser passed away

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر عارضہ قلب کے باعث اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

فاروق قیصر ایک مصنف،کالم نگار ،کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر تھے اور انہوں نے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، حکومت نے ان کی خداداد صلاحیتیوں کے کے اعتراف میں متعدد اعزازات سے نوازا۔

فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے،والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے اور ان کا تعلیمی سفر بھی مختلف شہروں میں تکمیل تک پہنچا یعنی میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا۔

انہوں نے فائن آرٹس میں ماسٹرز رومانیہ سے کیا جبکہ 1999ء میں کیلیفورنیا امریکا سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا ہے۔ فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا۔

فاروق قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا افسانوی کردار انکل سرگم جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اردو زبان کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا گیا۔

فاروق قیصر عارضہ قلب میں مبتلا تھے جبکہ آج اسلام آباد میں ان کا انتقال ہوگیا ہے، سیاسی رہنماؤں اور فنکاروں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts