جنونی ہندوؤں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر نوجوان کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ انڈیا ٹی وی)

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر منگلورو میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرنے والا نوجوان ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گیا۔

منگلورو میں مقامی کرکٹ میچ کے دوران مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر ہجوم نے ایک شخص کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس نے  10 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص مقامی کرکٹ میچ کے دوران ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ لگا رہا تھا جس کی وجہ سے ہجوم نے اس پر تشدد کیا۔

جی پرمیشورا نے کہا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے تاہم واقعے کی مکمل رپورٹ کا انتظار ہے ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مذکورہ نوجوان کی موت کی وجہ اندرونی چوٹیں اور زیادہ خون بہنا ہے جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوا۔

Related Posts