اپوزیشن تیار ہوجائے، پی ٹی آئی نے انتخابی مہم شروع کردی۔فیصل جاوید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن تیار ہوجائے، پی ٹی آئی نے انتخابی مہم شروع کردی۔فیصل جاوید
اپوزیشن تیار ہوجائے، پی ٹی آئی نے انتخابی مہم شروع کردی۔فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بھی تیار ہوجائےکیونکہ پی ٹی آئی نے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ پارلیمانی بورڈ جلد تشکیل دیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ پارلیمانی بورڈ جلد تشکیل دیں گے جس میں پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

بطور وزیراعظم عمران خان کا عہدہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری، کابینہ تحلیل

ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوں گے اور سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا موقع دیا جائے گا۔ اپوزیشن بھی تیار ہوجائے۔ آپ نے الیکشن سے گھبرانا نہیں ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جو نگراں وزیراعظم کے تقرر تک ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے، 52 رکنی کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 94 کے تحت صدر مملکت نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Related Posts