سہولیات دہلیز تک پہنچانا وزیراعظم کے ویژن کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سہولیات دہلیز تک پہنچانا وزیراعظم کے ویژن کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان
سہولیات دہلیز تک پہنچانا وزیراعظم کے ویژن کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہجدید ٹیکنالوجی کو بروئے  کار لاتے ہوئے چالیس سے زائد شہری سہولیات شہریوں کو ان کی دہلیز تک پہنچانا وزیر اعظم عمران خان کے عوام دوست حکومت کے وژن کا عملی ثبوت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کی خدمت پر مبنی مستعد اور متحرک نظام کی تشکیل وزیر اعظم عمران خان کا اصل مقصد ہے۔عوام کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے آن لائن رابطہ کر سکیں گے۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا منفرد ایپ کے اجراء کا اقدام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی سہولیات میں اضافہ کرنے کا آئینہ دار ہے۔یہ ایپ شہریوں کو ان کے گھروں میں ان کے مسائل کی حل کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم کو کورونا وائرس کی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک ہونا ہے۔ہرفرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے۔اس ایپ کی بدولت شہری کسی بھی فارمیسی میں ماسک کی کمی یا مہنگے داموں فروخت کی نشاندہی کر سکیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ایپ تمام متعلقہ اداروں میں کوارڈینیشن اور ہم آہنگی کو فروغ دے گی۔ علاوہ ازیں اس میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اراضی فرد، اسلحہ لائسنسز، گاڑیوں کی ریجسٹریشن، ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی، پیدائش و ڈیتھ سرٹیفیکیٹس کا اجراء و دیگر مختلف سہولیات بھی شامل ہیں۔

Related Posts