غیر قانونی مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران جیلوں سے 100 افغان قیدی رہا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاون کے دوران کراچی کی جیلوں سے 100 افغان قیدی رہا کردیے گئے۔

اسلام آباد میں قائم افغان سفارتخانے نے افغان قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔

اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کا کہنا ہے کہ کراچی میں قائم افغان قونصل خانے کی کوششوں سے کراچی کی جیلوں سے 36 بچوں سمیت 100 افغان باشندوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کا غزہ کے 22 لاکھ باشندوں کو مصر کی طرف دھکیلنے کا منصوبہ

واضح رہے کہ صوبہ سندھ کی جیلوں میں اب بھی بہت سے افغان قید ہیں اور قونصل خانے کی جانب سے ان کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری طرف کابل ایئرپورٹ پر واپس آنے والے تارکین وطن کے لیے استقبالیہ دفتر کھول دیا گیا ہے۔

افغانستان کی وزارت امور مہاجرین اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا مشترکہ استقبالیہ دفتر کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واپس آنے والے تارکین وطن کا استقبال کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد مذکورہ دفتر بند کر دیا گیا تھا۔
اس دفتر میں بہ یک وقت 500 افراد کے رہنے کی گنجائش ہے۔

Related Posts