ایم ایم نیو ز کی خبر سچ ثابت،ڈاکٹر سراج میمن JSMUکے وائس چانسلر مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم ایم نیو ز کی خبر سچ ثابت،ڈاکٹر سراج میمن JSMUکے وائس چانسلر مقرر
ایم ایم نیو ز کی خبر سچ ثابت،ڈاکٹر سراج میمن JSMUکے وائس چانسلر مقرر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایم ایم نیو ز کی خبر سچ ثابت ہوگئی، ڈاکٹر سراج میمن کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا۔

ایم ایم نیوز کو موصول ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے بطور متعلقہ اتھارٹی کے پروفسیر ڈاکٹر سراج میمن کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کا وائس چانسلر مقرر کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے بعد سیکرٹری بورڈاینڈ یونیورسٹیز قاضی شاہد پرویز نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔پروفسیر ڈاکٹر سراج میمن کو سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ لائز 2013 اور ترمیمی ایکٹ 2018 کے مطابق 4 سال تک وائس چانسلر رہیں گے۔

مزید پڑھیں: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تقرر کاحتمی فیصلہ کابینہ کرے گی

واضح رہے کہ ایم ایم نیوز نے ایک روز قبل ڈاکٹر سراج احمد میمن کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔اور بالآخر ایم ایم نیوز کی خبر سچ ثابت ہوئی۔

Related Posts