ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا احساس پروگرام کی مدد کیلئے نادرا کے انتظامات پر اظہار اطمینان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr. Sania satisfied over NADRA arrangements for Ehsaas beneficiaries

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے منگل کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے احساس پروگرام کی معاونت اورمستحقین کی سہولت کے لئے کئے جانے والے انتظامات اور احساس پروگرام سے مستفید افراد کے لئے خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نادرا میگا سنٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے مستحقین کے انگوٹھوں کی بائیو میٹرک تصدیق کے معاملے پر مدد کرنے پر نادرا حکام سے اظہار تشکر بھی کیا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے توسط سے ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونیوالوں کی مالی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: احساس پروگرام شفافیت پرمبنی ہے، تمام صوبے اس کا حصہ ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مستحقین کی بائیو میٹرک تصدیق کےلئے نادرا سینٹرز کھولنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد نادرا سینٹرز کھول دیئے گئے ہیں جہاں مستحقین کی بائیو میٹرک تصدیق کے حوالے سے مدد لی جائیگی۔

Related Posts