کشمیرکی صورتحال پرتوجہ کے لیے پاکستان نے اقدامات کیے،ترجمان دفترخارجہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
dr-faisal
دفتر خارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کم ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کاکہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی صورتحال اقوام متحدہ کی توجہ کا مرکزبن چکی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کاکہناتھا کہ پاکستان نے کشمیرکی صورت حال پردنیا کی توجہ کے لیے متعدد اقدامات کیے جس کے باعث انسانی حقوق کونسل میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں توجہ کا مرکز ہے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان انسانی حقوق خلاف ورزیاں بند کرانے کے لیے اقدامات کرے گا اور متعدد اقدامات اٹھائے بھی ہیں، اب انسانی حقوق کونسل کی ذمہ داری ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں بہتری کےلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظم جان گئے تھےبھارت میں مسلمانوں کوحقوق نہیں ملیں گے،وزیراعظم

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 47ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

مقبوضہ وادی میں مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔