امریکا کی مقبوضہ کشمیر میں تشدد سےمتعلق عمران خان کےبیان کی تعریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کی مقبوضہ کشمیر میں تشدد سےمتعلق عمران خان کےبیان کی تعریف
امریکی محکمہ خارجہ کی معاون برائے جنوبی ایشیا بیورو ایلس ویلز نے وزیراعظم عمران خان کےکشمیر میں تشدد سےمتعلق بیان کی تعریف کرتے ہوئے اسے قابل تعریف اور قابل ستائش قرار ددیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی محکمہ خارجہ کی معاون برائے جنوبی ایشیا بیورو ایلس ویلز نے وزیراعظم عمران خان کےکشمیر میں تشدد سےمتعلق بیان کی تعریف کرتے ہوئے اسے قابل تعریف اور قابل ستائش قرار ددیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے 2 روز قبل طورخم بارڈر کے دورے پر کہا تھا کہ پاکستان میں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جا کر جہادکرے گا اصل میں وہ کشمیریوں پر ظلم کرے گا اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچائے گا۔

امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیورو ایلس ویلز نے ٹوئیٹ کی کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ بیان خوش آئند ہے کہ پاکستان سے شدت پسند کشمیر میں انتشار پھیلا سکتے ہیں، یہ شدت پسند کشمیریوں اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔

ایلس ویلز نے،خطےمیں استحکام برقراررکھنےکےلئے پاکستان کےعزم کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان کا تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا مستقل عزم قابل ستائش ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آج سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ 27 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالیں گے اور بھارت کے 5 اگست کے فیصلے کے حوالے سے بھارت کے قانونی اور اخلاقی دیوالیہ پن کا پردہ چاک کریں گے۔

Related Posts