وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم لانے کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم کی منظوری دے دی
وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم کی منظوری دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملکی سطح پر ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی منظوری دے دی ہے اور گوگل کمپنی سے متعلقہ معاملات بھی طے پا گئے ہیں۔

معیشت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔ اس سلسلے میں تکنیکی امور کے حوالے سے تکنیکی ماہرین سے بات چیت کی گئی جن میں گوگل سے وابستہ ایک خاتون اہلکار بھی شامل ہیں۔ خاتون اہلکار جو سنگاپور میں  گوگل کی سینئر ایگزیکٹو رہ چکی ہیں، پاکستانی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن پر رضامندی ظاہر کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 12 سال بعد پاکستان کا دارالحکومت ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کا فیملی اسٹیشن بن گیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے مطابق خاتون وزیر اعظم آفس سے براہِ راست ڈیجیٹلائزیشن کے معاملات سنبھالیں گی۔ وزیر اعظم کے آفس میں اسٹرٹیجک ریفارمز یونٹ قائم کردیا گیا ہے جس کی پروفیشنل ٹیم ریفارمز کے تکنیکی امور کی نگرانی کرے گی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کا بنیادی آئیڈیا وزیر اعظم پاکستان کا ہے جس کے تحت  کاروباری رقوم کی ادائیگی کا نظام آسان اور ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک، وزارتِ خزانہ اور متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لیا جائے گا جس کے بعد باقاعدہ ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل پے منٹ کیا ہے؟

تکنیکی طور پر رقوم کی ایسی ادائیگیاں جو ڈیجیٹل آلات کے ذریعے کی جائیں، انہیں ڈیجیٹل پے منٹ کہا جاتا ہے۔ ڈیجیٹل پے منٹ کے دوران ادا کرنے والا اور جسے ادائیگی کی جاتی ہے، دونوں رقم کی ترسیل کے لیے الیکٹرک طریقہ کار کا استعمال کرتے ہیں۔

ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم کے دوران کرنسی یا نقد رقم کا استعمال نہیں کیاجاتا۔ کچھ معاملات میں ادائیگی وصول کرنے والے  کو ادائیگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل عمل میں براہِ راست شریک ہونے کی ضرورت تک پیش نہیں آتی۔ 

مثال کے طور پر ادائیگی کرنے والا رقم کا تبادلہ متعلقہ شخص کو انٹرنیٹ پر موجود بینکنگ ایپ کے ذریعے کرسکتا ہے جبکہ جسے رقم ادا کی جارہی ہوتی ہے، اس کا کوئی بینکنگ اکاؤنٹ ہونا ضروری نہیں ہے۔ اس نظام کے تحت کوئی بھی شخص کوئی بینکنگ اکاؤنٹ نہ رکھتے ہوئے بھی رقم وصول کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سورج کی تابکار شعاعوں سے بچانے والی اوزون تہہ کی حفاظت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Related Posts