ترجمان پاک فوج نے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اب خلائی مشن کی ناکامی کاذمہ دارکسے ٹہرائےگا،کشمیریوں کو،آئی ایس آئی کوبھارت کےمسلمانوں کو؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراظہارخیال کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکاکہناتھاکہ شاباش آئی ایس آراو(انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) چندریان2 کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودے گا،مقبوضہ وادی کے معصوم کشمیریوں کو،بھارت میں رہنےوالے مسلمان یادیگراقلیتوں کویا ہندوتوا کےخلاف اٹھنےوالی آوازوں کویاآئی ایس آئی کو؟
Well done @isro
Who to blame:
1. Under siege innocent Kashmiris of IOJ&K?
2. Muslims & minorities of endia?
4. Sane anti hindituva voices of endia?
4. ISI?hindituva will take you nowhere, let alone moon.
For another stream of lies & fake claims see replies!#AnotherVirChakar— Asif Ghafoor (@peaceforchange) September 6, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ چاند کو چھوڑیں یہ ہندوتوابھارت کوکہی بھی لےجانے کے قابل نہیں چھوڑےگا۔
واضح رہے کہ بھارت کاچاندپراترنے کاخلائی مشن چندریان 2 بھی ناکامی سے دوچارہوگیا،اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی جو 2130 کروڑپاکستانی روپیوں کے برابر بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی چاند پراترنے کی کوشش ایک بارپھرناکام