ذخیراندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ذخیراندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، فردوس عاشق اعوان
ذخیراندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آبا د:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ ذخیراندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کرونا سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور اور آگاہی کی بیداری میں پارٹی کے متحرک کردار کی اہمیت پر زور دیا جائیگا،کرونا وبا پر قابو پانے کی قومی حکمت عملی اور موثر انداز سے اسے آگے بڑھانے پر مشاورت ہوگی۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہم سب نے قومی جذبے سے سرشار ہوکر عوام کی زندگیوں میں سہولت پیدا کرنے کا مثبت اور روشن کردار ادا کرنا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ قوم کی خدمت کا موقع ہے،ذخیراندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں پاکستان بھر خصوصاً پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اشیائے ضروریہ اور خوراک کی بلاتعطل فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور اور آگاہی کی بیداری میں پارٹی کے متحرک کردار کی اہمیت پر زور دیا جائے گا تاکہ لوگ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔

کورونا سے خود کو بھی محفوظ رکھیں اور دوسروں کو بھی۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وبا پر قابو پانے کی قومی حکمت عملی اور موثر انداز سے اسے آگے بڑھانے پر مشاورت ہوگی۔

متاثرہ افراد کیلئے ریلیف،عوام کی مشکلات کے ازالے اور ملکی معیشت کو منفی اثرات سے بچانے کی حوالے سے لائحہ عمل پر غور ہوگا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومتی ریلیف پیکج کو کم آمدن والے افراد کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے رضاکار فورس کی تشکیل کے حوالیسے حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔

Related Posts