وزارتِ تجارت کی ناقص حکمت عملی: پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PFVA decides to resume onion exports

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزارتِ تجارت اور دیگر متعلقہ محکموں کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہر قائد کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہے۔

پیاز کی مقامی طلب پوری کرنے کے لیے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے درآمد کردہ پیاز ملک کی تمام بڑی سبزی  مارکیٹس میں موجود ہے جبکہ بارش کے باعث سندھ اور بلوچستان سے پیاز کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی مقدار کو مزید متاثر کرنے کے لیے دیسی پیاز کی ایکسپورٹ ابھی تک بند نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلز ٹیکس کی جعلی رسیدوں کے خلاف ایف بی آر متحرک

ایک جانب انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے دیسی پیاز کی ایکسپورٹ جاری ہے جبکہ پیاز برآمد کرنے کے اجازت ناموں کا اجرا بند ہونے کے باعث بھی پیاز کی قیمت میں مزید 20 روپے کلو تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔ پیاز کی مقامی قیمت 85 روپے سے 100 روپے فی کلو ہوچکی ہے  اور بعض مقامات پر اس سے بھی زائد قیمت پر فروخت جاری ہے اور سبزی فروش من مانی قیمتوں پر پیاز فروخت کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار  کہہ چکے ہیں  کہ معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر گوادر ماسٹر پلان اور کوسٹل ہائی وے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

خسرو بختیار نے  کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید بہتر بنانے کے لیے وزیر اعظم چین کا دورہ کریں گے۔ ہم کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گوادر ماسٹر پلان اورکوسٹل ہائی وے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،وزیرمنصوبہ بندی

Related Posts