انڈونیشیا میں لاپتہ مسافر بردار طیارے کا ملبہ انسانی اعضاء سمیت مل گیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
انڈونیشیا میں لاپتہ مسافر بردار طیارے کا ملبہ انسانی اعضاء سمیت مل گیا
انڈونیشیا میں لاپتہ مسافر بردار طیارے کا ملبہ انسانی اعضاء سمیت مل گیا

جکارتا: انڈونیشیا میں مسافر بردار طیارے کا ملبہ انسانی اعضاء سمیت سمندر سے مل گیا ہے جو گزشتہ روز لاپتہ ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز 50 مسافروں سمیت لاپتہ انڈونیشیا کے طیارے بوئنگ 737 کا ملبہ سمندر سے ملا ہے جسے نکال لیا گیا۔

عملے کے 12 افراد، 10 بچوں اور 40 دیگر مسافروں سمیت مجموعی طور پر مسافر بردار طیارے میں 62 افراد سوار تھے۔ ترجمان جکارتہ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

سرچ آپریشن کے نتیجے میں آج صبح کے وقت جکارتہ پولیس کو 2 بیگز مل گئے جن میں سے 1 میں کسی مسافر کا سامان جبکہ دوسرے میں انسانی اعضاء پائے گئے۔ طیارہ جکارتہ سے پونتیانک جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔

ٹیک آف کے 4 منٹ بعد ہی طیارہ تباہ ہوچکا تھا، تاہم حادثے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تھاؤزنڈ آئی لینڈ کے مچھیروں کا کہنا ہے کہ ہم نے دوپہر کے قوت سمندر میں جہاز کے گرنے سے دھماکے کی آواز سنی۔

مچھیروں کا کہنا تھا کہ تیز بارش اور خراب موسم کے باعث ہم اردگرد نہ دیکھ سکے، سمندر میں ایک بڑی لہر پیدا ہوئی اور طیارے کا ملبہ اور ایندھن ہماری کشتی کے قریب ہمیں نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مودی کے خلاف ٹویٹ کرنے پرمسلمان پائلٹ برطرف

Related Posts