پاکستان میں کورونا سے اموات 5ہزار سے تجاوز، کیسز 2لاکھ 43ہزار 559 ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Death toll from coronavirus in Pakistan crosses 5,000

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 2لاکھ 43ہزار 559 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5058 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار751 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 8929 مریض کوروناسے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ملک میں اب بھی کورونا کے کیسز میں مستقل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روزقوم سے اپیل کی تھی کہ عیدالاضحی کو سادگی کے ساتھ منائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ملک میں کوروناکے کیسز کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب کے 7شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں لوگ جمع ہونے پر وائرس تیزی سے پھیلتا ہے ،مئی میں عید الفطر پر غفلت برتنے کے نتیجے میں پاکستان میں کیسز  میں اضافہ ہوا، اس لئے لوگ احتیاط کریں۔

Related Posts